پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بس میں نجی شوگر مل کے ورکرز سوار تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمی مسافروں کے علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں ۔
دوسری جانب وہاڑی کے علاقے گڑھاموڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔