ضلع خیبر میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کاملک بھر میں آغاز ہوگیا ہے۔ ساڑھے 4 کروڑ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 7 روزہ قومی انسداد پولیو مہم 3 سے نو فروری تک جاری رہے گی۔
ملک بھر میں وزارت قومی صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
پنجاب میں دوکروڑ 33 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 26 لاکھ 60 ہزار ہزار جبکہ خیبرپختونخوا میں 72 لاکھ 99 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔