Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مارچ 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد
    • نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
    • حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دیدی
    اہم خبریں

    ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دیدی

    اگست 3, 2025Updated:اگست 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    West Indies defeated the national team by 2 wickets after a thrilling contest in the second T20 match.
    پاکستان کے 134 رنز کا ہدف میزبان ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد  2 وکٹوں سے ہراکر  سیریز 1-1 سے برابر کر دی، پاکستان کے 134 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے آخری گیند پر پورا کرکے کامیابی سمیٹی ۔

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ۔

    پاکستان کی جانب سے حسن نواز 40 اور سلمان آغا 38 رنزبناکر نمایاں رہے جبکہ فخرزمان 20 ،حسن علی 8،صائم ایوب صرف 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،محمد حارث صرف 4 ،محمدنواز 2 اور فہیم اشرف  کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ۔

    گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بناتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

    میزبان ٹیم نے 20ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کیا، جیسن ہولڈر نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 ، صائم ایوب 2 ، شاہین شاہ آفریدی اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، تیسرا اور سیریز کا فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایرانی صدر کی پی ایم ہاؤس آمد، وزیراعظم شہباز شریف کاپرتپاک استقبال، مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش
    Next Article لوئرجنوبی وزیرستان: جھڑپ میں قبائلی رہنما کا بھائی جاں بحق، کمانڈر سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کی قازقستان کے صدر سے ٹیلی فونک گفتگو؛ کامیاب آئینی ریفرنڈم پر مبارکباد

    مارچ 17, 2026

    نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مارچ 17, 2026

    حکومت کا منی لانڈرنگ و ہنڈی مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    مارچ 17, 2026

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.