Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    • زنحیرونہ ۔۔۔ کو کےٹو اور خیبر ٹیلی ویژن پہ جو ریکارڈ توڑ مقبولیت ملی وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ھے اظہار بوبی۔
    • خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 92 میں سے 70 اراکین وفاقی پولیس کو مطلوب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    جب پاکستان حملہ کرے گا تو بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی، دنیا جان جائے گی، ترجمان پاک فوج

    مئی 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    When Pakistan attacks, there will be no need to tell the Indian media, the world will know, says Pakistan Army spokesperson
    پاکستان جب حملہ کرے گا تو دنیا اس پر بات کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج دنیا بھر میں سنی جائے گی، پھر بھارتی میڈیا کو بتانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی ۔

    اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل پر نظر رکھی گئی، انڈیا سے جو بھی چیز آتی ہے اُس کی مکمل اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے کہ اُس نے گزشتہ روز کے حملے کے جواب میں آج پاکستان میں 15 مقامات کو نشانہ بنایا ہے، یہ محض ایک کہانی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔ اس دعوے پر بھارتی حکومت سے سوال کرتا ہو کہ وہ 21ویں صدی میں جی رہے ہیں یا پرانے دور میں رہ رہے ہیں ۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کو اب تھیٹر اور سینیما سے نکل کر اصل اور زمینی حقائق کو دیکھنا ہوگا، جو تصاویر پاکستان کے حملے سے جوڑی جارہی ہیں وہ جعلی ہیں، انہیں اصل کرنے کیلیے اطراف میں آگ لگادی جاتی تاکہ حملہ ہی لگتا مگر واضح ہے کہ میزائل لاکر رکھے گئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے آنے والی ہر شے کو مانیٹر کررہا ہے، آج گرائے جانے والے 29 بھارتی ڈرونز کا معائنہ اور فرانزک کروایا جارہا ہے۔  ایئرڈیفنس سسٹم پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو روز قبل آپ اپنی مرضی اور اپنے وقت پر آئے، سارا ایئرڈیفنس لگایا ہوا تھا تو پھر کیسے 5 جہاز گر گئے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان جب اپنے وقت پر حملہ کرے گا تو ہمیں اور آپ کو بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا اس کو نشر کرے گی اور نہ صرف یہ نظر آئے گا بلکہ اس کی گونج بھی ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے بہت چھوٹے ڈرونز فائر کیے اور یہ سوچا کہ شاید ایئرڈیفنس میں یہ نظر نہیں آئیں گے تو ہم نے انہیں پک کیا، ہم نے اپنی حکمت عملی کے تحت انہیں انگیج کیا اور پھر بہت احتیاط کے ساتھ انہیں نشانہ بنایا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم نے بہت احتیاط کے ساتھ کام لیتے ہوئے 29 ڈرونز کو نشانہ بنایا، صرف ایک ڈرون ایسا تھا جس کے پھٹنے سے 4 جوان زخمی ہوئے اور دفاعی نظام کو معمولی نقصان پہنچا، بھارت اپنی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلیے اب الزام تراشی کررہا ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یہ بھی  بتایا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے جانے والے ڈرونز کے نتیجے میں تین سویلین شہری شہید ہوئے ہیں ۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے ڈرونز کے ذریعے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا تاکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پانچ جنگی طیاروں اور دو یو اے ویز کو گرایا جو انہیں ہضم نہیں ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس پر بھارت نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کر کے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے امرتسر پر حملہ کیا ہے، یہ جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے جس کو ہم نے مسترد کردیا ۔

    نائب وزیراعظم نے پیش کش کی کہ ہم نے پہلگام حملے پر بھی بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کی اگر بھارت کے پاس اپنے کل کے دعوے کے حوالے سے کوئی شواہد ہیں تو پیش کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کا کاری وار، 25 Harop MK II ڈرونز تباہ، بھارت کو شدید رسوائی!
    Next Article ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون کا حساب لیا جائے گا، سياسی و عسکری قيادت کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025

    پشاور میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 فرار

    دسمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ پر 8 ورکنگ گروپس قائم کردیئے

    دسمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025

    گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔

    دسمبر 17, 2025

    پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.