Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 11, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
    • بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
    • وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک
    • وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان
    • ایشیا کپ، بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
    • قطر پر اسرائیلی حملے کےخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ
    • نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف پرتشدد احتجاج، سیاسی بحران کی نئی لہر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کون ہوگاملک کا وزیراعظم،سیاسی جماعتوں نے جوڑتوڑ شروع کردی
    اہم خبریں

    کون ہوگاملک کا وزیراعظم،سیاسی جماعتوں نے جوڑتوڑ شروع کردی

    فروری 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Who will be the Prime Minister of the country, the political parties started to manipulate
    Share
    Facebook Twitter Email
    کس کے سر سجے گا اگلی جمہوری حکومت کا تاج۔کون ہوگاملک کا وزیراعظم ۔سیاسی جماعتوں نے جوڑتوڑ شروع کردی ۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے نمبرز گیم پوری کرنے کی کوششیںتیزکردیں
    نئی حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ، پیپلزپارٹی، ق لیگ اور ایم کیوایم کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین سے آج بھی ملاقات متوقع ہے ۔گزشتہ روز شہباز شریف کی قیادت میں لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔لیگی قیادت نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی سے تعاون مانگ لیا جبکہ دونوں جماعتوں نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنے کیلئے تعاون کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔
    ملاقات کے دوران قائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ادھر مسلم لیگ ن نے وزارت عظمی کیلئے پیپلزپارٹی سے تعاون کی درخواست کر دی ہے جبکہ لیگی قیادت صدر پاکستان، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کے عہدے پیپلز پارٹی کو دینے کیلئے تیار ہے۔ن لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو وزیر اعلی بلوچستان سمیت وفاق اور پنجاب میں اہم وزارتوں کی بھی پیش کش کر دی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔وزارت عظمی کیلئے تعاون کا فیصلہ بہت مشکل ہے۔ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ صدر پاکستان اور وزارت عظمی پیپلز پارٹی کے پاس رہے، ن لیگ ہمیں سپورٹ کرے۔پی پی قیادت نے مزید کہا کہ اگر آپ صدر اور وزارت عظمی کیلئے ہمیں سپورٹ کرتے ہیں تو چیئرمین سینیٹ اور سپیکر شپ کیلئے آپ سے تعاون کر سکتے ہیں جس پر شہباز شریف نے درخواست کی کہ آپ ہماری تجاویز پر بھی غور کریں۔
    Prime Minister وزیراعظم
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور:کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، 2 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 5 زخمی
    Next Article متحدہ عرب امارات:بارشوں نے تباہی مچادی
    Mahnoor

    Related Posts

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشین: محکمہ انسداد دہشتگری کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

    ستمبر 11, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے

    ستمبر 11, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے تین کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج کو ہلاک

    ستمبر 11, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف کا ملک میں ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

    ستمبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.