سوئٹزرلینڈ میں دلہا دلہن نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے برف کی سل میں انٹری دی۔ جس کو دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔
شادی کسی بھی جوڑے کیلئے ایک نہایت ہی خوبصورت اور قیمتی لمحہ ہوتا ہے جس کو یادگار بنانے کیلئے دلہا دلہن کی طرف سے کافی تیاری اعر محنت کی جاتی ہے، کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے ہاٹ بلون میں انٹری کرتا ہے تو کوئی مہنگی ترین گاڑیوں میں انٹری دیتا ہے،لیکن سوئٹزرلینڈ میں ایک شادی ایسی ہوئی جو کہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔
دلہا دلہن نے اپنی شادی کو یادگار اور خوبصورت بنانے کیلئے سوئٹزرلینڈ کے برفیلے پہاڑوں کا انتخاب کیا گیا اور شادی کی یہ تقریب 2 ہزار 222 میٹر کی بلندی پر رکھی گئی۔جوڑے نے شادی میں انٹری برف کی سل میں دی اور انہوں نے برف کی سل میں ہی بند ہوکر تصاویر بھی بنائیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ جوڑے نے شادی کو مزید یادگار بنانے کے لئے گانے بجانے کا اہتمام بھی کیا۔جس کی تھیم بھی برف سے منسلک ہی تھی۔اس انوکھی انٹری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی طرف سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔