تمام صوبوں کی ضلعی انتظامیہ نے شہدائے کربلا کی یاد میں حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
یہ تعطیل 26 اگست بروز پیر کو ہوگی اور اس کا اطلاق راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے کیونکہ چہلم کے جلوس نکالے جائیں گے اور اس سے متعلقہ سرگرمیاں ہوں گی۔
دریں اثنا، پنجاب حکومت نے 23 اگست بروز پیر 26 اگست 2024 کو حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 981 ویں سالانہ عرس کی خوشی میں ضلع لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضلعی سطح پر یہ عام تعطیل لاہور کے تمام سرکاری دفاتر، پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس کے منسلک محکموں اور علاقائی دفاتر کو چھوڑ کر نافذ ہوگی۔یاد رہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ چہلم کی تقریبات کو آسان بنانے، عوام کی شرکت کو یقینی بنانے اور جن علاقوں میں جلوس نکلیں گے وہاں متوقع ٹریفک اور سیکیورٹی چیلنجز کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔