بین الاقوامی کمپنیوں کی شراکت داری سے ایس آئی ایف سی کی پاکستان میں ای وی یونٹس اور چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام میں معاونت ملنے لگی ۔
پاکستان کی نئی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے مطابق 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف حاصل ہوگا ۔
چین کی متعدد کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کی توسیع،چائنہ کی کمپنیاں چنگان، ایم جی اور آئما کا پاکستان میں ای وی لانچ کرنے کا منصوبہ ہے ۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 250 ملین ڈالر کی نجی سرمایہ کاری ، پاکستان کے نشاط گروپ کا آٹوموبائل ڈویژن جنوبی کوریا کی ہیونڈائی کے ساتھ ای وی متعارف کروانے کا بھی اعلان کردیا گیا ۔
پاکستان کے وزیر توانائی اویس لغاری کا الیکٹرک گاڑیوں، موٹر سائیکلز اور رکشوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا عزم،پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن ای وی برآمدات کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قراردیا گیا ۔
ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں اورغیرملکی سرمایہ کاری میں معاونت کے ذریعے پاکستان کا ماحول دوست مستقبل کی طرف اہم قدم دیا جا رہا ہے ۔