Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط
    • بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب
    • پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو
    • مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • فنکاروں کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی: سعیدہ خان
    • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سرحد پار دہشتگردی پر برداشت کی حد ختم، منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں کارروائی ہوگی: صدر آصف علی زرداری
    اہم خبریں

    سرحد پار دہشتگردی پر برداشت کی حد ختم، منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں کارروائی ہوگی: صدر آصف علی زرداری

    فروری 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کی برداشت اپنی آخری حد کو پہنچ چکی ہے اور تشدد کے منصوبہ ساز جہاں بھی ہوں، وہ دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے فطری حقِ دفاع کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشتگرد گروہوں کو مسلسل محفوظ ٹھکانے ملتے رہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید تشویشناک اور غیر یقینی ہو گئی ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں متعدد دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق داعش خراسان اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت کئی گروہ افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بارہا انتباہات کے باوجود افغان حکام کی جانب سے قابلِ اعتماد اقدامات نہیں کیے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے طویل عرصہ تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنی کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں، تاہم پاکستانی شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ طالبان حکومت کے دور میں صورتحال نائن الیون سے پہلے کے حالات سے بھی زیادہ سنگین ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق داعش خراسان، ٹی ٹی پی، القاعدہ، ایسٹرن ترکستان اسلامک موومنٹ، جماعت انصاراللہ اور دیگر گروہ افغانستان سے سرگرم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان نے افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ننگرہار، پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اس کارروائی میں 70 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں اکثریت پاکستانی شہریوں پر مشتمل تھی۔

    آصف علی زرداری افغانستان پاکستان کا دفاع ٹی ٹی پی داعش خراسان سرحد پار دہشتگردی طلال چوہدری قومی سلامتی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
    Next Article کوہاٹ میں فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج
    Web Desk

    Related Posts

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026

    پاکستان کی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

    اپریل 4, 2026

    بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، اس بار ڈرامہ کیا تو کلکتہ تک پہنچا کرآئیں گے، خواجہ آصف

    اپریل 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک بحریہ میں جدید و منفرد ٹیکنالوجیز سے لیس پی این ایس خیبر کی شمولیت، سمندری حدود کا دفاع مزید مضبوط

    اپریل 4, 2026

    بلوچستان پولیس میں خواتین کا بڑھتا ہوا کردار: خاموش مگر طاقتور انقلاب

    اپریل 4, 2026

    پشاور امن جرگہ اور قومی سلامتی۔ ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 4, 2026

    خیبر سحر میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر ذی کی شرکت، مداحوں سے دلچسپ گفتگو

    اپریل 4, 2026

    مرکہ ود مبارک علی: حالاتِ حاضرہ پر مبنی اہم ٹاک شو ناظرین کی توجہ کا مرکز

    اپریل 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.