Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شانگلہ: سکھ نوجوان رویندر سنگھ کی قاتلہ پکڑی گئی

شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سکھ نوجوان رویندرسنگھ قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق رویندرسنگھ کو ان کی منگیترپریم کماری نے قتل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پریم کماری رویندر سنگھ سے شادی کے لئے راضی نہ تھی جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور ملزمان کو رقم دیکر رویندر سنگھ کا قتل کروا دیا، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ نے رویندر سنگھ کے قتل کے لئے ملزمان کو سات لاکھ روپے رقم دینے پر بات فائنل کی۔ ذرائع کے مطابق رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری کو مردان سے گرفتار کر کے مردان جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رویندر سنگھ کو مردان میں ہی قتل کیا گیا جبکہ کیس کا رخ موڑنے کے لئے لاش کو پشاور منتقل کیا گیا، لاش پھینکنے کے بعد قاتلوں نے مقتول کے اہل خانہ کو فون کیا کہ پیسے بھجوا دو ورنہ تمہارے بھائی کو قتل کر دیں گے۔ یہ سب کچھ صرف کیس کی تفتیش کا رخ موڑنے کے لئے کیا گیا تاکہ اصل قاتلوں کا پتہ نہ چل سکے ، سی سی پی اور پشاور کی نگرانی میں کمیٹی نے دن رات کام کر کے کیس کو حل کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.