Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان کیلئےسعودی عرب کا سب سےبڑا سرمایہ کاری پیکیج تیار

پیکیج سےمالی مشکلات سےدو چارپاکستان کو مدد ملے گی،جیو پولیٹیکل چیلنجز بھی حل ہونگے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دورہ کریں گے،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں،سعودی ذرائع

دبئی۔سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کیلئےایک ریکارڈ سرمایہ کاری پیکج تیارکیاگیاہےجس سےنہ صرف مالی مشکلات سےدوچار پاکستان کو مدد ملے گی بلکہ ساتھ ساتھ جیو پولیٹیکل چیلنجز بھی حل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق دو سعودی ذرائع نے تصدیق کی کہ سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کےسینئر آفیشل نےکہاکہ اب تک مذاکرات کےنتائج انتہائی مثبت ہیں اوریہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔

آفیشل نےنام ظاہرنہ کرنےکی شرط پرکہاکہ ہمیں امید ہےکہ اس سلسلےمیں معاہدوں پردستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کےموقع پر متوقع ہیں۔

سعودی ماہرمعاشیات دہد ال بونین نےکہاکہ سعودی عرب کی جانب سےکی جانےوالی سرمایہ کاری پاکستان کی ہرگزرتےدن کےساتھ گرتی معیشت کو نئی زندگی دےگی جہاں خراب معاشی حالات کےسبب رواں ماہ کےاوائل میں اسٹینڈرڈ اینڈ پور(ایس اینڈ پی)ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ کم کرکےبی سےبی مائنس کردی تھی۔

انہوں نےغیر ملکی میڈیا کو بتایاکہ معاشی مدد کےپیکج کےہمراہ آنےوالی سعودی سرمایہ کاری کا مقصد بیرون قرضوں کےدباؤاور غیرملکی کرنسی کی کمی کے مسائل حل کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کو بہتر کرنا ہے۔

سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات پہلےہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین،تین ارب ڈالرجمع کرا چکے ہیں تاکہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا دے سکیں۔

اس کے ساتھ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف)سےقرض کا حصول تعطل کاشکارہونےپرانہوں نےموخرادائیگیوں پر6ارب ڈالرکا برآمداتی تیل بھی فراہم کیا ہے۔

بونین کہاکہ سعودی عرب کی جانب سےدنیا بھرمیں ریفائنری میں سرمایہ کاری کامقصد عالمی مسابقت کودیکھتےہوئےپائیداربرآمدات اور مارکیٹ شیئر کو یقینی بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.