Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور میں میڈیکل کالج کےطالبعلم کی مبینہ خودکشی

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم تحسین انجم نے خود کشی کرلی۔مردان کے رہائشی خیبر میڈیکل کالج کے سال آخر کے طالبعلم کی خود کشی پر تاحال کسی نے کوئی سنجیدہ نوٹس نہیں لیا۔ یونیورسٹی کے ڈین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طالبعلم کی خودکشی کی وجہ ذہنی تناؤ لگتی ہے تاہم کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تحسین کے کمرے سے ایک تحریر بھی ملی جس میں لکھا تھا کہ ’’ میں جوان ہوں، میرے اعضا عطیہ کیے جائیں‘‘

پولیس کے مطابق تحسین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ تحسین کو کوئی نفسیاتی مسئلہ درپیش نہیں تھا جب کہ تحسین کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے تاہم فائنل انٹرنل امتحان میں کم نمبرلینا خودکشی کی وجہ ہوسکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحسین نے رات گئے اپنے کمرے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.