Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کے خلاف خیبرمیں احتجاج

ضلع خیبرمیں جماعت اسلامی لنڈی کوتل نے گل پانڑہ کی سرکاری بنگلے میں ٹک ٹاک ویڈیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مراد حسین آفریدی عبدالروف شینواری، قاری سید حکیم شینواری، قاضی مومین آفریدی مقتدر شاہ آفریدی و دیگر نے کہا کہ ڈی سی خیبر کے بنگلے میں گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو سرکاری عمارتوں کی توہین ہے جسکی جماعت اسلامی مزمت کرتی ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ گل پانڑہ کو جمرود سے پروٹوکول دیا گیا اور یہاں پر انہوں نے سرکاری عمارت میں ناچ گانے کی ویڈیو بنائی جو قابل افسوس ہے جماعت اسلامی اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر گل پانڑا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ڈی سی خیبر کے بنگلے میں ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی سی خیبرنے واقعے کا نوٹس لیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی معاملے کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ گلوکارہ کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی؟ جبکہ متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں قائم ڈی سی خیبر کے بنگلے میں مشہور پشتو گلوکارہ گل پانڑہ سخت سیکیورٹی میں نمودار ہوئیں اور یہاں ٹک ٹاک کے لئے مختصر ویڈیو بنائی جس میں وہ رقص کرتی دکھائی رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.