Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغان صدراشرف غنی کےدورہ لاہورکےانتظامات کوحتمی شکل دےدی گئی

لاہور۔افغان صدراشرف غنی کےدورہ لاہورکیلئےانتظامات کو حتمی شکل دےدی گئی۔ذرائع کےمطابق افغان صدراشرف غنی کل بروز( جمعہ ) کوخصوصی طیارےکےذریعےوفد کےہمراہ لاہورآئیںگے۔وزیراعلی پنجاب،صوبائی کابینہ کےاراکین،چیف سیکرٹری،آئی پنجاب اور دیگرانتظامیہ افسر استقبال کریں گے۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرورافغان صدرکےاستقبال میں ظہرانہ دیں گے۔اشرف غنی گورنرہاس میں نمازجمعہ ادا کریںگے۔اشرف غنی ظہرانہ کےموقع پرپاکستانی صنعت کاروں اورتاجروں سےبھی ملیں گے۔ملاقات میں پاکستان اورافغانستان میں تجارت کاحجم بڑھانےکے معاملات زیربحث آئیںگے۔افغان صدرشاعرمشرق علامہ اقبال کےمزارپرحاضری دینےکےعلاوہ شاہی قلعہ اوربادشاہی مسجد کی سیرکریںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.