جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سپاہی شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 سپاہی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید, 4 دہشتگرد ہلاک
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleبلوچستان کی 5 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا
Next Article لکی مروت: دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق