Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, ستمبر 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اقوامِ متحدہ:جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
    • پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
    • صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
    • ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہراکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا
    • سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی
    • پاکستان کو واڈا کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا
    • افغان حکومت کا بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عالمی میڈیا نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو بےنقاب کردیا
    بین الاقوامی

    عالمی میڈیا نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کو بےنقاب کردیا

    جنوری 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Global media exposed Indian terrorism and target killing in Pakistan
    ’را‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم 6افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی،رپورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، اپریل 2024 میں لاہور میں تانبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے اس کوگولیوں کا نشانہ بنایا گیا ۔

     واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں  ہونے والی دہشتگردی کو عیاں کردیا۔  جریدے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ نے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا۔شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔ 2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’’را‘‘ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

    جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں ’’بھارت کے براہ راست ملوث ہونے‘‘  کا انکشاف کر چکے ہیں ۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 2014ء میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ ’’پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے لیکن ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں‘‘۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ’’را‘‘ کی قتل مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کیے ہیں۔ کینیڈااورامریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے سکھ رہنماؤں کو بھی قتل کیا ۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں۔ را افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور را کی دہشتگردی کو بے نقاب کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنئے سال پر پہلی اچھی خبر، پاکستان 2 سال کے لئے سلامتی کونسل کا غیرمستقل رکن بن گیا
    Next Article پاکستان کا اقتصادی تبدیلی کی طرف ایک اور جرات مندانہ قدم ،ساتویں زرعی مردم شماری کا آغاز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقوامِ متحدہ:جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025

    صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025

    ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہراکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا

    ستمبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اقوامِ متحدہ:جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025

    پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    ستمبر 12, 2025

    صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025

    ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہراکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا

    ستمبر 12, 2025

    سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی

    ستمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.