Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
    • ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
    • بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
    • سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
    • بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ
    • مودی کا فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی فضائیہ کی تباہی پر بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان
    اہم خبریں

    آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان

    نومبر 12, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان
    آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے، عمران خان
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور(ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔ میرے اوپر الزامات ہیں آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کر دیا ہے۔ میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے تعینات کر دیں۔ نیشنل سیکیورٹی کے سب سے اہم آرمی چیف کے عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہورہا ہے۔
    جھنگ اور لالہ موسیٰ میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ تین چار دن سے وزیراعظم لندن میں موجود ہے۔  وہاں تماشا ہوا ہے۔ وہاں فیصلہ ہو رہا ہے کہ آرمی چیف کون بنے گا۔ قومی سکیورٹی کے سب سے اہم عہدہ کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔ اس ملک کا سزا یافتہ آدمی اور جھوٹ بولنے والا شخص اس تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ اس کے جھوٹے بیٹے اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ ہینڈلرز کی یقین دہانی کے بعد اسحاق ڈار وطن واپس آئے۔ شریف فیملی میں جو احتساب سے بھاگا وہ لندن میں بیٹھا ہوا ہے۔ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ مہذب دنیا میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ مجرم اہم تعیناتی کا فیصلہ کریں۔
    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈیلی میل پر ہرجانہ کیا، اور لندن میں عدالت میں چلے گیا۔ موجودہ وزیراعظم کو وہاں کی عدالتوں کا نہیں پتہ، وہاں کی عدالت نے وزیراعظم کو وہاں بلا لیا ہے۔ اسے نہیں پتہ یہ وہاں پھنس گیا ہے۔ ڈیلی میل نے شہباز شریف کی چوری پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ برطانیہ، یورپ میں وسائل پاکستان سے زیادہ نہیں ہیں۔ لیکن وہاں انصاف پر مبنی نظام ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی تک خوشحال نہیں ہو سکتے۔ جمہوریت، حقیقی آزادی نہیں آ سکتی۔ جتنی مرضی اچھی پالیسیاں لے آئیں جب تک انصاف کی حکمرانی نہیں ہو گی۔ کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں اس لیے پیسے نہیں لگاتے۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں پاکستان میں ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیتا۔ یہاں پر قانون کمزور ہے اور سرمایہ محفوظ نہیں ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی کیس بہت اہم ہے۔ ماڈل ٹاؤن سے پیسہ گاڑیوں میں پولیس کی نگرانی میں جاتا تھا۔ بعد میں اسے ڈالر میں تبدیل کر کے بیرون ملک بھجواتا تھے۔ اس کے بعد یہ پیسہ نامعلوم اکاؤنٹ میں منگوائے جاتے تھے۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ان کو ہر کچھ وقت کے بعد انہیں این آر او مل جاتا ہے۔ آصف زرداری، شریف فیملی نے بہت پیسہ لوٹا اور باہر بھیجا۔ہمارے اوپر الزامات ہیں کہ ہم نے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ متنازع کر دیا ہے۔ میں کہتا ہوں جو بھی میرٹ پر ہو اسے آرمی چیف بنا دیں۔ مجھے نہ تو نیب کا، چیف جسٹس اور نہ ہی کسی اور ادارہ کا سربراہ چاہیے جو بھی ہو میرٹ پر تعیناتی ہو۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آئی جی کو سزا ہونے والی تھی۔ اسے یہ بڑا عہدہ دے دیا گیا۔ شہباز شریف نے اسے چن کر لگایا۔ اسے لگایا اس لیے کہ اپنے غلط کام کروا سکیں۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی، مزدوروں اور کسانوں سے پوچھیں ہمارے دور حکومت میں ملک کس طرف جا رہا تھا۔ معاشی شرح نمو 6 فیصد سے زیادہ ہو رہی تھی۔ ہمارے دور میں تیل بہت مہنگا تھا۔ لیکن عوام کو سبسڈی کے ذریعے سستا دیا۔ ہمارے دور میں مہنگائی 15 فیصد تھی۔ اب ملک میں مہنگائی 40 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔ موجودہ حکومت سے ملک نہیں سنبھال رہا۔  روپیہ 49 روپے گرا ہے، ان کے دور میں پٹرول، بجلی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ ہمارے دور میں بہت قیمتیں کم تھیں۔ ہینڈلرز جن کو لے کر آئے ہیں اور جو ملک کے مسائل ہیں ان کے بارے میں کون بتائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوجیہہ سواتی قتل کیس کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی گئی
    Next Article آئی ایم ایف کا مذاکرات سے قبل پاکستان سے اہداف پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ
    Saqib Butt

    Related Posts

    بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    مئی 9, 2025

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    مئی 9, 2025

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025

    سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ

    مئی 9, 2025

    لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.