Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام کا کسی طورپربھی دہشتگردی یا انتہاپسندی سے تعلق نہیں ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام کا کسی طورپربھی دہشتگردی یا انتہاپسندی سے تعلق نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا کوعلم ہونا چاہیے کہ اسلام امن پسند مذہب ہے۔اسلام کا دہشتگردی اورانتہاپسندی سے کوئی تعلق نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کو اسلاموفیا کے واقعات کا سامناہے۔ انتہا پسند سوچ کسی کی بھی ہوسکتی ہے ۔ مگراس کو اسلام سے کیوں جوڑا گیا۔نیوزی لینڈ میں مسجد میں بے گناہ لوگوں کومارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اسلاموفوبیا کے واقعات پر خاموش رہی۔مذہب کو دہشت گردی سے جوڑا گیا جو غلط تھا۔ نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے15مارچ کو اسلاموفوبیا  کے خلا ف عالمی دن قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.