Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن:42 کروڑ کی غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی:ایف آئی اے کراچی نےحوالہ اور ہنڈی کےغیرقانونی کاروبارکےذریعےغیرملکی کرنسی کی بیرون ملک منتقلی اورڈالرکی بڑھتی ہوئی قیمت کوکنٹرول کرنےکیلیےجاری کریک ڈاؤن کےسلسلےمیں دو بڑی کارروائیوں میں42کروڑروپےکی غیرملکی کرنسی،پرائزبانڈزاور پاکستانی روپیہ برآمد کرکےدو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی سلطان علی خواجہ نےاپنےدفتر میں پریس بریفنگ میں بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سےحالیہ کارروائیاں وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والے خصوصی ٹاسک کے سلسلے میں کی جارہی ہیں۔

انھوں نےبتایاکہ پہلی کارروائی روبی سینٹرمیں واقع دکان نمبر46میں کی گئی جہاں سےتقریبا38کروڑ روپےمالیت کیپرائزبانڈز،70ہزار سعودی ریال،تھائی بھات،اماراتی درہم اوردیگرغیرملکی کرنسیاں برآمد کی گئیں مجموعی طورپرپرائزبانڈزاورکرنسی کی مالیت41 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
اس موقع دکان کے مالکان دو بھائیوں محمد عمران اور کامران عبدالغنی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکس چینج ریگولیشن ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سلطان علی خواجہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایم اے جناح روڈ لکشمی بلڈنگ کے سامنے واقع دکان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کیے گئے اور دکان کے مالک محمد رضوان کو گرفتار کرلیا گیا، برآمد ہونیوالی کرنسی میں 34 ہزار امریکی ڈالر اور تقریبا 50 لاکھ روپے کے پرائز بانڈز شامل ہیں، گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان حقیقی بھائی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.