Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایف بی آر کا پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اورشرح میں کمی کافیصلہ

30 جون کے بعد پراپرٹی ملکیت کے10سال کےاندرفروخت کرنے پر15فیصد ٹیکس کی تجویز ہے،رپورٹ

اسلام آباد۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےپراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اورشرح میں کمی کا اصولی طورپرفیصلہ کرلیا۔ایف بی آر نے پراپرٹی ٹیکس کی چھوٹ کی مدت اورشرح میں کمی کااصولی طور پرفیصلہ کیاجس کااعلان حکومت کی جانب سےاتوارکوکیاجائےگا۔اس وقت پراپرٹی ملکیت کے3سال کےاندرفروخت کرنے پرٹیکس عائد ہےجبکہ3سال بعد پراپرٹی فروخت کرنے پرٹیکس کی شرح صفر ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اب سے تعمیر شدہ گھریا فلیٹ پر4سال بعد فروخت پرکوئی ٹیکس نہیں ہوگا،جبکہ چارسال سے پہلے فروخت کرنے پر50لاکھ کی پراپرٹی پر5 فیصد سیلزٹیکس لاگو ہوگا۔

30جون کےبعد پراپرٹی ملکیت کے10سال کےاندرفروخت کرنےپر15 فیصد ٹیکس کی تجویز ہے۔نئےفنانس بل میں تجویزکردہ 10سالہ مدت کےبعد پراپرٹی فروخت کرنےپرٹیکس کی شرح صفرہوگی۔ایف بی آرذرائع نےبتایاکہ حکومت پراپرٹی سیل کرنےکےٹیکس کی مدت 10سال سے کم کرنے کے علاوہ ٹیکس ریٹ کی شرح بھی 15 فیصد سے کم کرنا چاہتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.