Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایچ ایم سی میں تعمیراتی کام اورتیزئن و آرائیش آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ہسپتال ترجمان

پشاور۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے تعمیراتی کام ،تیزئن و آرائیش اور دیگر منصوبے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں’ ایچ ایم سی میں 2 عدد بیڈ ایلیویٹرر کی سروس مریضوں کو فراہم کر دی گئی ہے۔

جس سے بیمار،بچے، بوڑھےاورحاملہ خواتین مستفید ہو رہےہیں’منگل کےروزجاری ہونےوالےبیان میں ہسپتال ترجمان نے کہاہے کہ ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ بہترطبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یاجا رہا ہے’ہسپتال کوہر لحاظ سے بلند پایہ ادارہ بنانے کی تگ و دو ہسپتال جاری ہے۔

دوعدد بیڈ ایلیویٹررکی سروس کی پہلی شفٹ صبح 8سےدوپہر2 تک اوردوسری شفٹ دوپہر2سےرات10بجےتک مریضوںکودستیاب رہتی ہے۔ہسپتال ڈائریکٹر شہزاد اکبر کے مطابق مریضوں تک بہترطبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں سےایک ہے۔

جسکے لئے انتظامیہ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.