Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اے این پی ملاکنڈ کےضلعی جنرل سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدرامیرحیدرخان ہوتی نےاےاین پی ملاکنڈ کےضلعی جنرل سیکرٹری اعجازعلی خان کوضلع میں جاری ممبرسازی وتنظیم سازی کےعمل میں مسلسل بلواسطہ اوربلاواسطہ مشکلات اوررکاوٹیں کھڑی کرنےپرشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے،

شوکازنوٹس میں متذکرہ رہنماکو تین دن کےاندر ممبرسازی کی کاپیاں متعلقہ یونین کونسلز کو واپس کرنےکی ہدایت کرتےہوئےتحریری وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔بصورت دیگر ان کے خلاف پارٹی پالیسی کی مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.