Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دس ستمبرکے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار

ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری خوراک کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کردیا ہے۔

این سی او سی نے یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہر ین کی مشاورت کے بعد کیا۔ اس کےعلاوہ 10ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔10ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ این سی او سی نے   ویکسینیشن کےعمل کی جلد تکمیل کو وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔

اس کےعلاوہ کرونا ویکسین سائنو فارم کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔سائنوفارم ویکسین غیرملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچی ہیں اورویکسین کو دفتر خارجہ اور چینی سفارت خانے کے حکام نے وصول کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.