Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی بیل آؤٹ پیکیج اور وزیراعظم عمران خان کےدورہ چین کےاسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے

ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا

کراچی۔سعودی بیل آؤٹ پیکیج اور وزیراعظم عمران خان کےدورہ چین کےاسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 3.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 9 ہفتے کی بلند سطح 42004 کی سطح پر بند ہوا۔سعودی بیل آؤٹ پیکیج کے بعد سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

8 ٹریڈنگ سیشن میں 100 انڈیکس میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 660 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کےمطابق مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7728ارب سےبڑھ کر 8388 ارب روپےہوگیا،ہفتےکےدوران بینکنگ سیکٹراورسیمنٹ سیکٹر کے شئیرز میں نمایاں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر مالیت کے شئیرز خریدے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.