Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سوزوکی کمپنی نےپانچویں مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پانچویں مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتیں چالیس ہزار روپے تک بڑھا دیں

کراچی۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ(پی ایس ایم سی ایل)نےایک سال میں پانچویں مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرتےہوئےگاڑیوں کی قیمتیں 40 ہزار روپےتک بڑھادیں جن کااطلاق یکم نومبر سےہوگیا.

رپورٹ کے مطابق نئے اضافے کے بعد ویگن آرـوی ایکس آراوروی ایکس ایل کی قیمتیں بالترتیب11 لاکھ 84 ہزارروپےاور12 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئیں۔اس کے ساتھ سوزوکی سوئفٹ ـڈی ایل ایکس اور اے ٹی کی قیمتیں 15 لاکھ 15 ہزار روپے اور 16 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئیں.

جبکہ سوزوکی کلٹس –وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمت 13 لاکھ 80 ہزار، 15 لاکھ ایک ہزار اور 16 لاکھ 8 ہزار تک پہنچ گئی۔اس حوالےسےاپنےاتھاریٹائزڈ ڈیلرزکو فراہم کیےگئےسرکلرمیں قیمتوں میں اضافےکی وجوہات کا ذکر کیےبغیر بتایاگیاکہ ان کا اطلاق پہلےسےکیےگئےان آرڈرز پر نہیں ہوگا جو گاڑیوں کی ترسیل کےمقررہ وقت کے اندر بقایا جات کی ادائیگی کرنےمیں ناکام رہے۔

دوسری جانب این جےآٹو انڈسٹریز نے بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کے باعث برآمدی اشیا کی لاگت میں اضافے کے بعد اپنی تیارکردہ70 سے 250 سی سی کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 2 سے5ہزار روپےتک کا اضافہ کردیا۔

اس ضمن میں موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کااطلاق 5 نومبر سےہوگا۔گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے مقامی سطح پر لاگت میں اضافےکےدعوے کےبعد صارفین کیلئےمحض رواں سال میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں4سے5مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہےکہ10اکتوبرکو ڈالر کےمقابلےمیں روپےکی قدر ساڑے 7 فیصد تک گر گئی تھی تاہم 24ط اکتوبر کو اس میں ڈیڑھ فیصد جا معمولی اضافہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ مجموعی طور پر دسمبر 2017 سے اب تک روپے کی قدر میں تقریباً 18 فیصد تک کمی واقع ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ سوزوکی کمپنی کی جانب سے رواں برس جنوری میں گاڑیوں کی قیمت میں 10 ہزارسے20 ہزار روپے تک اضافہ کیا تھا جبکہ رواں برس مارچ میں 20 سے 50 ہزار اور جون میں 20 سے 30 ہزار روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

اس بارے میں کمپنی کا موقف ہے کہ پاکستان میں اسمبل کی جانے والی گاڑیوں کے بیشتر پرزے بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور جب بھی پاکستانی روپے کی قدر گرتی ہے تو ان پرزوں کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.