Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک پر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کرنیوالوں کا پیچھا کروں گا، عمران خان

چشتیاں(ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو خرید کر ہماری حکومت گرائی گئی۔ ملک پر امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا جو بھی ان کے پیچھے ہیں ۔ جب تک زندگی ہے مقابلہ کروں گا۔
عمران خان نے چشتیاں میں وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب تھا۔ نوجوان مدینے کی ریاست کا مطالعہ کریں۔ ملک میں قانون، انصاف نہیں بڑے، بڑے مجرم اقتدارمیں بیٹھے ہیں۔
جب تک مجرم اوپر بیٹھے ہیں ملک کیسے بدلے گا۔ ہمیں اپنے حالات کو خود بدلنا ہو گا۔ جو لوگ پیسے لیکر یا خوف کی وجہ سے ضمیر بیچتے ہیں۔ میری نظرمیں یہ شرک ہے۔ ہمیں اپنے نبی ۖکے بتائے ہوئے راستے پرچلنا چاہیے۔ مدینہ کی ریاست والے نبی ۖکی سنت کے مطابق چلے۔ مدینہ کی ریاست نے پوری دنیا پرامامت کی۔ افسوس سے کہتا ہوں ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پرنہیں چل رہے۔
عمران خان نے کہا کہ30سال ملک لوٹنے والے بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے اقتدارمیں آئے۔ نواز شریف سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ زرداری کی کرپشن پر عالمی سطح پر کتابیں لکھی گئیں۔ کیا یہ چور ہمارے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز گل پر جیل میں ٹارچر کیا گیا۔ میں نے کہا جس نے شہباز گل پر ٹارچر کیا ان کو کٹہرے میں لائیں۔ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ قانون کی بالادستی کیلئے وکلا کا بھی امتحان ہے۔ اللہ نے انسان کودنیا میں انصاف کے لیے بھیجا ہے،یہ پاکستان کیلئے فیصلہ کن وقت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.