Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے جلد خطاب کرینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے جلد خطاب کرینگے۔
شہباز شریف نے سرکاری مصروفیات ترک کردیں۔ وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں کے ساتھ معاشی و سیاسی امور پر مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا 11 اپریل کو حلف اٹھانے کے بعد قوم سے یہ پہلا خطاب ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف قوم کو موجودہ ملکی سیاسی ، اقتصادی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ شہباز شریف قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بھی اعتماد میں لیں گے ۔
اس وقت ملک میں سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال چھائی ہے۔ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے حکومت پر آئی ایم ایف کی طرف سے سخت دباؤ ہے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے نئے انتخابات کیلئے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے اور متواتر مختلف شہروں میں جلسے کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.