Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی فضائی حدود کےکچھ حصےمزید 24 گھنٹےبند رہیں گے:سول ایوی ایشن

کراچی:سول ایوی ایشن کی جانب سےپاکستانی فضائی حدود کےکچھ حصےمزید 24گھنٹےکےلیےبند رکھنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔سول ایوی ایشن کےنوٹم کےمطابق رحیم یار خان، سیالکوٹ،اوراسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جبکہ گلگت،سکھراور مشرقی ائیر پورٹس کو بھی 24 گھنٹے کےلیے بند رکھاگیا ہے۔

نوٹم میں بتایاگیا ہی کہ ائیرپورٹس8مارچ کی دوپہر ایک بجےتک بند رہیں گےجبکہ پاکستانی فضائی حدود کواستعمال کرکے کسی اورفضائی حددو میں جانےپربھی پابندی ہے۔

نوٹم کےمطابق جن ائیر پورٹس پرفلائٹ آپریشن جاری ہےاس میں15مارچ کی صبح 5 بجےتک توسیع کی گئی ہیجس کےتحت چترال،ملتان، کراچی، فیصل آباد،پشاور،لاہور،کوئٹہ اوراسلام آباد کےائیرپورٹس پر15مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہےگا۔

واضح رہیکہ گزشتہ دنوں پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی بڑھنےپرپاکستان کی فضائی حدود کوبند کرکےملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.