Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    • پشاور سکول سانحہ: انکوائری کمیٹی کی تشکیل، 24 گھنٹوں میں‌ رپورٹ طلب
    • پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کا المناک واقعہ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
    • پشاور اسکول حادثہ، خیبر پختونخوا میں 13 سالہ حکومتی کارکردگی پر سوالات
    • پشاور کے نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ
    اہم خبریں جولائی 21, 2023

    پشاور کے مضافاتی علاقے سربند میں پولیس پر دہشتگردوں کا ایک اور حملہ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور میں ایک بار پھر پولیس پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے،  پولس کی مؤثر جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقے سربند میں ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی ، تاہم چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کر کے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا۔

    پولیس کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر چوکی کے قریب آرہے تھے، پولیس کے الرٹ ہونےکی وجہ سے دہشت گرد قریب پہنچنے میں ناکام ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی الرٹ اور بروقت جوابی فائرنگ سے دہشت گرد حملے کو پسپا کردیا، جدید آلات کی مدد سے شدت پسندوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ  پشاور اور خیبر میں 48 گھنٹوں میں یہ دہشت گردوں کاچوتھا حملہ ہے جبکہ  ریاض شہید چوکی پر اس سے قبل 7 جون کو بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ گزشتہ شب  پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر شدت پسندوں نے فائرنگ کی تھی جس سے 2 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں جمعرات کو خیبرکے باڑہ بازار میں تحصیل کمپاؤنڈکے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کر دیا
    Next Article اہم طالبان کمانڈر محمد اسحاق افغانستان میں جاں بحق
    Web Desk

    Related Posts

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 15, 2026

    امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 15, 2026

    امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: انکوائری کمیٹی کی تشکیل، 24 گھنٹوں میں‌ رپورٹ طلب

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کا المناک واقعہ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.