Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گھوٹکی کا ضمنی الیکشن،پیپلزپارٹی سمیت تمام امیدواروں کیخلاف درخواستیں خارج

کراچی۔سندھ ہائی کورٹ نےاین اے205 پرپیپلزپارٹی کےامیدوار محمد بخش مہرکی نااہلی سےمتعلق محفوظ فیصلہ سناتےہوئےپیپلزپارٹی امیدوارکےخلاف دائردرخواست خارج کرکےالیکشن لڑنےکی اجازت دےدی۔

سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نے این اے205 گھوٹکی پرہونےوالےضمنی انتخابات میں حصہ لینےوالےپیپلزپارٹی کےامیدوارسردارمحمد بخش خان مہرکی نااہلی سےمتعلق 11جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا،جس میں انکےخلاف گھوٹکی کےمکین ایک شخص شبراتی مہرکی جانب سے دائر کردہ نااہلی کی درخواست خارج کردی، بلکہ تمام امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہےکہ گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی اس خالی نشست پر18جولائی کو ضمنی انتخاب ہوناہے،جومرحوم وفاقی وزیرسردارعلی محمد خان مہر کےانتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.