Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

فیچرڈ

فیچرڈ

9 مئی کے واقعات میں کن افراد کو معافی ملے گی؟

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں معافی صرف ان کو ملے گی جن کا جرم قابلِ معافی ہے ، جن کا جرم قابلِ معافی نہیں ، وہ ناک سے لکیریں بھی نکالیں گے تو معافی نہیں ملے گی۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو گمراہ کرنے والا اور ملکی دفاع کو کمزور کرنے والا اب کہتا ہے کہ مذاکرات کرلو۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تو سیاستدانوں…

حج آپریشنز کے دواؤں اورخوراک کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف، سابق ڈی جی کے خلاف تحقیقات شروع

حج آپریشنز کے دوران سعودی عرب میں دواؤں اورخوراک کےٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہو ہے ۔جس پرسابق ڈائریکٹرجنرل حج ساجدمنظوراسدی کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امورطلحہ محمود کا کہنا ہے ساجدمنظوراسدی کیخلاف شکایات موصول ہوئی اورکچھ شواہد بھی ملےہیں، تحقیقات میں ساجد منظوراسدی کیخلاف کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا جائے گا ۔  فریضہ حج کے…

حکومت ڈٹ گئی، عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے مذاکرات کیلئے کی گئی پیشکش مسترد کردی۔  لاہور میں جناح ہاؤس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سعد رفیق کا کہناتھاکہ جناح ہاؤس میں بہت دلخراش واقعہ پیش آیا بلکہ یہ سانحہ ہے، جناح ہاؤس میں قائد اعظم کی بہت سی چیزیں موجود تھیں، ظالموں نے جناح ہاؤس میں ہر چیز کوجلا دیاگیا، کوئی شرم نہیں کی گئی، جناح ہاؤس کے تقدس کوپامال کیاگیا۔…

عمران خان گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کیس،دفعات ختم کرنے کی رپورٹ عدالت پیش

انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤگھیراؤ اور املاک کونقصان پہنچانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کردی۔ تھانہ کھڈیاں قصورمیں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،پولیس نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی رپورٹ پیش کر دی. تفتیشی افسرکا کہنا ہےکہ مقدمہ کی تفتیش کے دوران دہشت گردی کی دفعات فال نہیں کرتیں، وکیل…

آڈیو لیکس کی تحقیقات: جوڈیشل کمیشن نےکارروائی روک دی

اسلام آباد: مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نےکارروائی روک دی۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں  آج  3 رکنی کمیشن کا اجلاس ہوا، اسلام آباد ہائی کورٹ اور  بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز عامر فاروق اور  نعیم افغان کمیشن کا حصہ ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور انہیں گزشتہ روز کا عدالتی حکم  پڑھ کر سنایا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ…

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے  بھی پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی

کراچی: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے بھی تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور دوبارہ کرتا ہوں، افواج…

وزیر صحت نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹس پیش کر دیں، ہولناک انکشافات

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادر پٹیل کا کہنا تھاکہ جمہوری حکومت میں ہر دستاویز پبلک دستاویز ہوتی ہے، گرفتاری کے بعد عمران خان کو پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور ان کے معائنے کیلئے پمز میں میڈیکل بورڈ بھی بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 5 سے 6 ماہ پلستر لگا کر گھومتے رہے لیکن کسی فریکچر…

جہانگیرترین کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

لاہور : تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے  پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود  ہوں گے جب کہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کےکئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن…

عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ کی: انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ

سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے دھڑادھڑ ساتھ چھوڑنے سے پریشان کے باعث سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کو تحلیل کرنے کی مبینہ کوششیں روکنے کی درخواست کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی پریس کانفرنسز کو دباؤ کا نتیجہ قرار دے ڈالا۔ آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی طلبی کو کالعدم قرار دینے اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے…

خیبر: دستی بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق،ایک زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود شا کس میں معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس اہلکار اپنے ہی دستی بم کا شکار ہوگئے۔ پولیس سے حادثاتی طور پر دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک ڈی ایس پی زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں سے حادثاتی طور پر دستی بم پھٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں پولیس سپاہی شاہ محمود اور اسلم گل جاں بحق جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نواز زخمی…