Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قصور:تھانہ صدر میں خواتین پر تشدد کرنے والی ساجدہ نامی خاتون کی دو مزید ویڈیو وائرل

پہلی ویڈیو میں ساجدہ نامی خاتون ایک شخص کو تھپڑ مار رہی ہے

قصور(میاں کاشف) قصورکے تھانہ صدر میں خواتین پر تشدد کرنے والی ساجدہ نامی خاتون کی دو مزید ویڈیو وائرل ہوگئیں۔ پہلی ویڈیو میں ساجدہ کو ایک شخص کو تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ساجدہ نامی خاتون نے پولیس کی ملی بھگت سے شخص پر تشدد کیا۔ ساجدہ نامی خاتون کی دوسری ویڈیو میں ایک نامعلوم خاتون کو نیچے بیٹھ کر معافی مانگتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔
زمین پر بیٹھی خاتون تھانہ کے کمرے میں ساجدہ سے مجھے معاف کر دو کی دھائیاں دیتی نظر آ رہی ہے ۔ ساجدہ نامی خاتون نے ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں ان کو بلیک میل بھی کیا۔
ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے اپنے موقف میں بتایا ہے کہ وائرل ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ساجدہ کے خلاف کاروائی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کے ٹو ٹیلی ویژن کی جانب سے تھانہ صدر قصور میں ساجدہ نامی جلاد صفت خاتون کی جانب سے دیگر خواتین پر تشدد کرنے کی ویڈیوز چلائی گئی تھیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.