چاغی(ویب ڈیسک)نوجوان ثناء اللہ نوتیزئی کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے دالبندین میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بند کر دی۔ بعدازاں پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کو کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق ثناء اللہ نوتیزئی کو گزشتہ شب دالبندین میں قتل کیا گیا تھا۔ جس کے خلاف لواحقین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد گزشتہ رات سے احتجاج کر رہے ہیں۔
مقتول کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث پاکستان کو ایران سے ملانے والی شاہراہ بند ہے۔ جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لواحقین نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں نامزد 5 افراد کو جلد گرفتار کیا جائے۔ جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوتے احتجاج ختم نہیں کریں گے۔ حکومت پاکستان ضلع چاغی میں اپنی رٹ یقینی بنائے۔
بعدازاں لواحقین نے ڈپٹی کمشنر اور ایس پی چاغی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا ۔ پاک ایران شاہراہ بحال کر دی ہے۔
جمعہ, اگست 1, 2025
بریکنگ نیوز
- انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
- پہلا ٹی 20؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دیدی
- فوج آخر کیا کرے؟
- وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش
- باجوڑ میں امن و امان کے قیام اور شدت پسندوں کیخلاف مؤثر لائحہ عمل کے لیے اہم گرینڈ جرگہ
- میانوالی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ملوث پی ٹی آئی کے ایک مجرم کو قید کی سزا، 50 ملزمان اشتہاری قرار
- مودی سرکار کا جھوٹ، بھارت کا زوال اور ابھرتی عالمی بے اعتمادی . تحریر: ثوبیہ جے مقدم (سابق صوبائی وزیر، گلگت بلتستان)
- بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 25 مشتبہ افراد گرفتار