Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
    • کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی
    • بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    • ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
    • پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
    • خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان
    اہم خبریں

    عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان

    دسمبر 15, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ام انتخابات سے متعلق کیس پر سماعت کا امکان
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ میں عام انتخابات سے متعلق کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

    جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سپریم کورٹ آمد ہوئی جہاں انہوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اہم ملاقات کی جبکہ ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی موجود تھے۔

    ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سپریم کورٹ سے واپس روانہ ہوئے تو ملاقات دوبارہ ہوگی یا نہیں؟ کیا آپ ہدایات لینے جا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ملاقات ابھی تک کیلئے ختم ہوگئی ہے۔

    ذرائع  کے مطابق جسٹس سردارطارق اور جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ میں ہی موجود ہیں کیونکہ بینچز کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس اور دو سینیئرترین ججز کی مشاورت لازم ہے۔

    اُدھر جمعے کو جلدی بند کیے جانے والے سپریم کورٹ کے دفاتر بھی کھل گئے ہیں اور سپریم کورٹ کا کمرہ عدالت نمبر ایک کھل گیا ہے۔

    اگر عام انتخابات 8 فروری کو ہونے ہیں تو الیکشن کمیشن کو آج یا کل تک الیکشن شیڈول جاری کرنا ہوگا اور انتخابی شیڈول 54 دن کا ہوتا ہے۔

    انتخابی شیڈول کے مطابق 17 دسمبر پہلا دن اور 8 فروری 54واں دن بنتا ہے۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے جو 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

    ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل واپس چلے گئے تھے لیکن وہ دوبارہ یونیفارم میں سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عام انتخابات سے متلعق کیس کی سماعت آج کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدفعہ 144 لگانے کا اختیار ایک بار پھر ڈپٹی کمشنرز کو مل گیا
    Next Article سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 9 سال بیت گئے
    Mahnoor

    Related Posts

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025

    کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی

    ستمبر 2, 2025

    ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر

    ستمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.