سندھ میں ٹربیونلز الیکشن پٹیشن کی سماعت کے لیےتشکیل دے دئیے گئے ہیں
الیکشن دھاندلی سے متعلق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے ٹربیونلز تشکیل دے دیا۔نوٹفیکشن رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے جاری کردیا ہے۔کراچی ڈویژن کے لیے ذرائع کے مطابق پرنسپل سیٹ ہائیکورٹ میں الیکشن پٹیشن کی سماعت ہوگی،الیکشن پٹیشن کی سماعت کراچی ڈویژن میں دو بینچ تشکیل دیدیے گئے۔ الیکشن پٹیشنز کی سماعت جبکہ جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری کریں گے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو سکھر ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت کریں گے، جسٹس امجد علی سہتو حیدرآباد ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت کریں گے۔ جسٹس محمد سلیم جیسر لاڑکانہ ڈویژن کی الیکشن پٹیشن کی سماعت کریں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن نے رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق خط ٹربیونل کی تشکیل کے لیےلکھا تھا، انتخابات میں الیکشن ٹریبونلز ہونے والی مبینہ دھاندلی سے متعلق سماعت کرے گا۔