پشاور ہائیکورٹ کے مطابق کسی مقدمے میں علی امین گنڈا پورکوگرفتار نہ کیا جائے
پشاور ہائیکورٹ نے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت19 مارچ تک منظور کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کےجسٹس وقار احمد اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی ہے۔
پشاور ہائیکوٹ کے جاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی مقدمے میں علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کیاجائے۔
واضح رہے کہ 19 مارچ تک عدالت نے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور کر کے مقدمات کی تفصیل طلب کرلی ہے۔