Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
    • پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ
    • کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم
    • یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک
    • افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں
    • پاکستان کیخلاف لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو انتباہ جاری کر دیا
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کیاخیبر پختونخوامیں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،یا پی ٹی آئی دھاندلی سے جیتی،سراج الحق کا انکشاف
    بلاگ

    کیاخیبر پختونخوامیں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،یا پی ٹی آئی دھاندلی سے جیتی،سراج الحق کا انکشاف

    مارچ 2, 2024Updated:نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Did the people in Khyber Pakhtunkhwa vote for PTI, or did PTI win by rigging, Sirajul Haque revealed.
    Share
    Facebook Twitter Email
    سراج الحق نےانکشاف کیا جس میں انہوں نے واضح بتایا کہ خیبر پختونخوامیں لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے،یا پی ٹی آئی دھاندلی سے جیتی ہے
    اس حوالے سے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے مرکہ کے میزبان حسن خان سے خیبر پختونخوا میں لوگوں  کے ووٹ دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔جس میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویہ اور عدالتوں کے پہ درے پہ مختلف کیسز میں سزاوں کی وجہ سے پی ٹی آئی نے جو بیانیہ بنایا وہ کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کوئی دھاندلی نہیں کی ہے۔بلکہ پی ٹی آئی کو ہمدری کا بہت زیادہ ووٹ ملا ہے۔ میزبان حسن خان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہی کہوں گا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارں نے الیکشن جیتا ہے۔
    جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے  الیکشن کے نتیجے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جب الیکشن ہوتا ہے تو ملک بھر میں سیاسی استحکام اور امن آتا ہے لیکن انجنیئرڈ الیکشن کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھی گی۔ جب الیکشن کمیشن اور عداالتیں اپنی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں گے تو پھر یہی ہوگا کہ الیکشن جتینے والے بھی دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں اور ہارنے والے بھی بول رہے ہیں کہ ان کہ ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے سوال کے جواب میں کہا کہ نگران حکومتیں نگران نہیں تھی بلکہ وہ ایک پارٹی کو سپورٹ کر رہی تھی۔ انہوں نے صرف ایک پارٹی کو پری ہیند دیا تھا بلکہ پوری مشنینری ہی اس پارٹی کیلئے استعمال کی گئی۔
    پھر جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق اور میزبان حسن خان کے درمیان شفاف انتخابات  پر بات چیت ہوئی جس پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک عوامی اور مظبوط حکومت  کے بجائے کمزور اور مینڈیٹ چور حکومت وجود میں آگئی ہے۔جس کی وجہ سے ملک میں حکومت کا کوئی صیح نظام ہی نہیں ہے۔
    میزبان حسن خان کے پوچھنے پر سراج الحق نے اپنے آبائی حلقے دیر میں ہارنے کی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ اگرچے دیر میں جماعت اسلامی کی تنظیم بہت مظبوط ہے لیکن پی ڈی ایم کی ناکام ترین حکومت اور عمرا ن خان کو عدالتوں کی جانب سے سزائیں اور ان کے ردعمل میں بننے والے بیانینے دیر میں پی ٹی آئی کو جتوایا ہے اور ہمیں ہرایا ہے۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی نے فارم 45 کے مطابق چھ حلقوں میں الیکشن جیت گی ہے لیکن پانچوں اور چھٹے نمبر پر آنے والے ایم کیو ایم کو جتوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بہت سے حلقوں میں الیکشن جیتا ہے لیکن ان سےوہ حلقے چھین لیے گئے ہیں۔
    اسٹیبلشمنٹ پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ مرکز میں مخلوط حکومت بنائی جائیگی جبکہ صوبوں میں الگ الگ پارٹیوں کی حکومتیں ہو گئی اور یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بنےدی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نیشنل ، انٹرنیشنل ادارے، انٹرنیشنل میڈیا، یورپی ممالک اور امریکہ یہ اعتراف کر رہی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔
    اپنے انتخابی نشان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بہت عرصے کے بعد  اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑا ہے اس سے پہلے جماعت اسلامی کئ الیکشن اتحاد میں لڑتی رہی ہے۔  جماعت اسلامی نے 750 قومی اور صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑا ہے اور ماضی کے برعکس جماعت اسلامی کو زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔ جماعت اسلامی  الیکشن اصلاحات پر کام کریں گی اور چاہتی ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی متعارف کرائی جائے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں کون کون بنے گا وزیر؟
    Next Article بھائی بہن کو نقل کروانے کے لیےپولیس اہلکار بن گیا
    Mahnoor

    Related Posts

    یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک

    مئی 28, 2025

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کو سخت انتباہ،پاکستان میں جہاد کی اجازت نہیں

    مئی 28, 2025

    مودی کے جھوٹ کا جنازہ، آئی ایس پی آر کی سچائی نے بھارتی پروپیگنڈے کی دھجیاں اُڑا دیں

    مئی 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025

    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی

    مئی 28, 2025

    پاکستان کی بهارت کے خلاف فتح آذربائیجان میں جشن کے طور پر منائی جا رہی ہے، عطا تارڑ

    مئی 28, 2025

    کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ ،انتظامیہ کا خیر مقدم

    مئی 28, 2025

    یومِ تکبر سے یومِ تکبیر تک

    مئی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.