علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کاحلف اُٹھالیا ہے
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عہدے کاحلف اُٹھالیا۔ علی امین گنڈاپور سے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے حلف لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عہدے کا حلف لیا ہے۔مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کیں، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حلف برداری کے دوران نعرےبازی بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے گزشتہ روز نامزد علی امین گنڈا پور بھاری اکثریت سے خیبر پختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب میں سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ علی امین گنڈاپور نے 90ووٹ حاصل کئے جبکہ 16ووٹ مدمقابل مسلم لیگ ن کے عباداللہ خان کو ملے تھے۔