روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران دھماکےاور فائرنگ ہوئی۔جس کے باعث 60 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
غیرملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ماسکو میں واقع کروکس سٹی ہال میں راک کنسرٹ جاری تھا مسلح افراد نے اس دوران ہجوم پر فائرنگ خودکارہتھیاروں سےشروع کر دی،60 افراد حملے کے نتیجے میں ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد بھی حملہ آوروں نے استعمال کیا جس کی وجہ سے کروکس سٹی ہال میں زبردست قسم کی آگ لگ گئی، ہجوم پر 3 سے 5 افراد نے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، سکیورٹی اہلکار حملے کے دوران 100 افراد کو ہال سے نکالنے میں کامیاب رہے۔
حملے کو روسی حکومت نے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے دارالحکومت ماسکو میں رواں ہفتے ہونے والی تمام عوامی تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہےاور واقعے کی عالمی برادری سے مذمت کرنے اور اسے بھیانک جرم قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔دوسری طرف حملے سے یوکرین کے صدارتی ترجمان نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروکس سٹی میں فائرنگ اور کچھ نامعلوم افراد کی طرف سے دہشتگردی کی کارروائیوں سے یوکرین کا واضح طور پر کوئی تعلق نہیں ہے۔