حکومتی بہترین حکمت عملی کے باعث اسٹاک مارکیٹ ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکی کرنسی بھی گراوٹ کا شکار ہے
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پراسٹاک مارکیٹ میںمثبت آغاز ہوا ۔ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ملکی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100انڈیکس کاروبار کے دوران تاریخ میں پہلی بار68ہزار کی حد عبور کر گیا۔جہاں کاروبار کے دوران 100انڈیکس 473پوائنٹ اضافے کے بعد 68ہزار 229کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 67ہزار 756پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔جبکہ دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی بھی گراوٹ کا شکار ہے۔کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2پیسے سستا ہوا ۔جسکے بعدامریکی کرنسی 277روپے 90پیسے میں فروخت ہورہی ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 92پیسے بند ہوا تھا۔