ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی پرعزم سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید بتانا ہےکہ مارے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔