پشاور میں عید قربان اور ماہ محرم کے موقعوں پر غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا داخلہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پشاورپولیس چیف قاسم علی خان کے مطابق عیدالاضحیٰ اور محرم کے موقع پر تمام غیر قانونی افغانیوں کا شہر میں داخلہ مکمل بند ہوگا، یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات، راہزنی اور دیگر جرائم کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔قاسم علی خان کے مطابق حساس مقامات اور عبادت گاہوں کا مکمل ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا اوراس کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے۔مزید سٹی پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ عید اور محرم کے موقع پر سکیورٹی کے لئے غیرمعمولی انتظامات بھی کیے جائیں گے، تاکہ مذہبی تہواروں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔