کوئٹہ میں ٹرین کے سامنے آ کر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے عامر غوری انتقال کر گیا۔اس کا علاج کراچی کے نجی ہسپتال میں جاری تھا۔
ذرائع کے مطابق 25 جون کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون ریلوے کراسنگ پر ایک اسکول ٹیچر عام غوری ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا۔اس حادثے کی وجہ سے ان کی ایک ٹانگ اور ہاتھ کٹ گیا ۔عامر غوری کے مطابق وہ بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوا ہے۔جس کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایات پر ان کا علاج کراچی کے نجی سپتال میں کروایا گیا اوراس کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ کو بھی ملازمت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کےبعد میں حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر غوری نے خود ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کی کوشش کی ہے۔اس حادثے کے وقت ٹریک پر کوئی بھی بچی موجود نہیں تھی۔فوٹیج سامنے آنے کے بعد عامرغوری کے خلاف ریلوے پولیس کی طرف سے مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔