اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کالعدم قرار دیئے ہیں ۔سپریم کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ انتخابی نشان کا نہ ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخاب سے نہیں روکتا۔فیصلے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے۔ پی ٹی آئی 15 روز میں اپنے مخصوص افراد کی نشستوں کے ناموں کی فہرست دے ۔ عدالت نے حکم دیا ہےکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دی جائیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت آئین اور قانون پر پورا اترتی ہے،انتخابی نشان ختم ہونے سے کسی سیاسی جماعت کو الیکشن سے روکا نہیں جا سکتا۔پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے منتخب اراکین پی ٹی آئی کا حلف نامہ دیں۔پی ٹی آئی کے منتخب امیدواروں کو کسی اور جماعت کا یا آزاد امیدوار قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور سیاسی جماعت قرار دینے کا حکم بھی جاری کردیا۔ مختصر فیصلہ 8 کی اکثریت سے کیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کیا ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی لارجر بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دیگر ججز میں جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس حسن اظہر، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت،جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہیں ۔
جمعرات, ستمبر 18, 2025
بریکنگ نیوز
- چمن: بارڈر ٹیکسی سٹینڈ پر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر ايشیا کپ سے باہر کر دیا
- خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ
- چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل( ر)حفیظ الرحمان عہدے پر بحال
- خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
- سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
- یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر4 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
- متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی