تخت بھائی( ملک رحمان) افغانستان سے بازیاب ہونے والے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو پاکستان منتقل کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بازیاب ہونے والے ضلع مردان کی تحصیل تخت بھائی سے تعلق رکھنے والے بچوں کو پاکستان منتقل کرکے اتوار کی صبح والدین کے حوالے کردیا گیا۔
تخت بھائی کے شہری علاقہ افضل امام کالونی سے 5 سالہ موسیٰ کو افغان کرایہ دارضیاءالحق نے اغوا کر کے افغانستان منتقل کیا تھا۔
سیکورٹی اور خفیہ اداروں نے افغان پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں 5سالہ موسی اور تخت بھائی ساڑوشاہ کی رہائشی 12 سالہ سعدیہ کو بھی بازیاب کرایا۔
مشترکہ کارروائی میں دونوں بچوں کو افغانستان کے صوبہ خوست سے بازیاب کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مغوی بچوں کو علاقے میں مقیم افغان کرایہ دار نے اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا تھا،بعدازاں اتوار کی صبح بازیاب بچوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔
اتوار, اپریل 20, 2025
بریکنگ نیوز
- امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
- اسلام آباد، راولپنڈی میں مزيد بارش اور تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا الرٹ جاری
- وزیراعظم شہبازشریف نے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- افغان پناہ گزینوں کا انخلاء جاری، مزید 1109 افراد ملک بدر
- وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے بھی اہم کردار اداکیا،وزیر اطلاعات
- سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی
- متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے
- کرپشن کی تحقیقات،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو الزامات سے بری کر دیا گیا