لاہور ہائیکورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کوکالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا اور لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرلی ۔
جسٹس عاصم حفیظ نے فیصلے میں کہا کہ عدالت چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دیتی ہے، عدالت درخواست کو منظور کرتی ہے ۔
عدالت نے فیصلے کی نقل وفاقی کابینہ اور وزارت داخلہ کو بھجوانے کا حکم بھی جاری کیا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی قانونی جواز کے بغیر ہے، مجاز اتھارٹی نے وہ اختیار استعمال کیے جو قانون نے تفویض نہیں کئے ۔
بعدازاں جسٹس عاصم حفیظ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا 30 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں شہری اشبا کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کررکھا تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکے حاضر سروس آرمی افسر کو تقرر کرنے کی منظوری دی، نگران حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے، اور حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔
جمعہ, اپریل 18, 2025
بریکنگ نیوز
- ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید
- روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا،تمام پابندیاں بھی معطل
- سوال اتنا ہے کہ فوجی عدالتوں کو عدالتیں کہا جاسکتا ہے یا نہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
- طالبان کے قبضے کے بعد امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ کیسے لگا؟
- تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا حکومت اور مسلح افواج کا وژن ہے،وزیراعظم شہبازشریف
- ہنگری کا پاکستان 400 طلبا کو فل سکالرشپ دینے کا اعلان، ثقافتی تعاون سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں، آج کا امن اور آزادی شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- ضلع مردان میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا