پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں ہوا ۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ،اسد قیصر،عمر ایوب،اعظم سواتی اور دیگر مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی ۔اجلاس میں جمعے سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ۔
کورکمیٹی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پاکستان ایسے مقام پر کھڑا ہے کہ ترقی کا ایک راستہ اور تباہی کا ایک راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف جو ہتھکنڈے استعمال کیے وہ ملک کی تباہی ہے، تحریک انصاف آج بھی عوام کے دلوں میں ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ فارم 47 والی حکومت روزانہ نئے نئے قوانین پاس کر رہی ہے ۔پرامن جلسے کی اجازت آئین دیتا ہے لیکن انہوں نے ایک دن قبل قانون سازی کی اور جلسے کو جرم بنادیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بلوچستان میں بھی تحریک چل رہی ہے۔
اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کے گھروں پر حملہ ہوا، 9 ستمبر ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔جنھوں نے پارلیمان میں گھس کر اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا ان کے خلاف سپیکر کو فوری کاروائی کرنی چاہیے تھی ۔
عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ان پر بھی وقت آنے والا ہے اور یہ بات میں نے سپیکر ایاز صادق کو بھی بتائی ہے۔
بدھ, جون 4, 2025
بریکنگ نیوز
- سوشل میڈیا کی نقلی دنیا!
- پاکستان سُپرلیگ کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
- پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہے، اسحاق ڈار
- شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک
- ایبٹ آباد میں محکمہ مال کے پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- بنوں: تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا
- شمالی وزیرستان میں بدھ کے روز کرفیو نافذ کرنے کا اعلان