بالی وڈ کی مقبول اداکارائیں ایشوریا رائے اور رانی مکھرجی کی ماضی میں گہری دوستی ہوا کرتی تھی جو اب ختم ہوگئی لیکن اس کی وجہ کیا تھی ؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رانی مکھرجی کے پرانے انٹرویو پر ایک رپورٹ شائع کی ہے ـ جس میں کافی ودِ کرن پروگرام میں کرن جوہر نے رانی مکھرجی سے سوال پوچھا تھا ـ کہ ان کے ایشوریا سے تعلقات ختم ہونے کی کیا وجہ ہے
اداکارہ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘میرے ایشوریا کے ساتھ کسی قسم کے ذاتی مسائل نہیں تھے، میرے کسی بھی فنکار کے ساتھ کوئی مسئلے نہیں ہیں، شاید ایشوریا کو کوئی مسئلہ ہو کیونکہ اس نے خود ہی مجھ سے فون پر رابطہ کرنا بند کر دیا ہے’۔
رانی مکھرجی نے مزید کہا ‘میری ایشوریا سے اب تک کسی بھی تقریب میں ملاقات نہیں ہوئی ـ لیکن میرا خیال ہے کہ جب بھی ہماری ملاقات ہوگی تو ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہوگا اور ایک دوسرے سے بات بھی کریں گے’۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق 2003 کی سپر ہٹ فلم چلتے چلتے میں ہیرو شاہ رخ خان کے ساتھ ایشوریا رائے کو کاسٹ کیا جانا تھا لیکن پھر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا۔
فلم میں رانی کو لینے کی وجہ ، ایشوریا رائے کے بوائے فرینڈ سلمان خان تھے ،سلمان خان نے فلم چلتے چلتے کے سیٹ پر اس وقت ایک ہنگامہ کھڑا کردیا تھا جس کے بعد پروڈیوسر شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے کی جگہ رانی مکھرجی کو لینے کا سوچا۔
لیکن بعد میں جب ایشوریا کو پتا چلا کہ ان کی جگہ رانی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے تو انہیں لگا رانی مکھرجی نے انہیں دھوکا دیا ہے جس کے بعد دونوں میں سرد جنگ کا آغاز ہوگیا۔