پنجاب کی صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی طرح الجہاد کا نعرہ لگانے والے خارجی سمجھے جائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئےئ، ریاست پاکستان کے خلاف جہاد ہو ہی نہیں سکتا۔ خارجی پاکستان میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، ان کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو خارجیوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لیڈرز اپنے اپنے بچوں سمیت نکلیں، انہیں اور خود کو فرنٹ لائن پر رکھیں اور پھر واقعی جہاد کرکے دکھائیں۔ یہ ان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اتنی ہی غیرسیاسی ہیں کہ تقریر کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں، ان کے پاس کونسا اختیار ہے کسی کو پارٹی سے نکالیں۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو مرنے کا بہت شوق ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اپنا ہوش نہیں، وہ ورکرز کو 5، 5 ہزار بانٹیں گے، آپ دوسروں کے بچے نکال کر لا رہے ہیں، آپ اپنے بچوں کو مرنے مارنے کیلئے باہر لائیں، جو بچے 9 مئی کے کیس میں جیلوں میں ہیں کیا ان کو ابھی تک کسی نے پوچھا ہے؟