Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی
    • اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی
    • کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی
    • مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب
    • ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع
    • مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا
    • لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند
    • بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 57 رنز سے ہرادیا
    کھیل

    پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 57 رنز سے ہرادیا

    دسمبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan defeated Zimbabwe by 57 runs in the first T20 match
    پاکستان کے 166 رنز ہدف کے تعاقب میں 16 ویں اوور میں زمبابوے کی پوری ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلاوائیو: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ، قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  165 رنز بنائے ، طیب طاہر اور عثمان خان نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلی ، عرفان خان 27، صائم ایوب 24 ، عمیریوسف 16 اورکپتان سلمان آغا 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا، ویلنگٹن مساکاڈزا اور ریان برل نے  ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے 166 رنز ہدف کے تعاقب  میں زمبابوے کی پوری ٹیم 16 ویں اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اور یوں پاکستان نے پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 57 رنز سے اپنے نام کیا ۔

    میزبان ٹیم زمبابوے کی جانب سے  سکندر رضا 39 اور ٹاڈی واناشے 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3 ،3 وکٹیں اپنے نام کیں  جبکہ حارث رؤف نے 2 اور جہانداد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    طیب طاہر بہترین بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ 3 اور آخری میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایم اے میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز
    Next Article خیبر اور بنوں میں کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 جوان شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ہراکر ٹرافی جیت لی

    جون 11, 2026

    افغانستان کو شکست،پاکستان نے مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا

    جون 7, 2026

    ایشین گیمز: پاکستان کی عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

    جون 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026

    مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب

    جون 12, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع

    جون 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.